ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مراٹھواڑا کی ترقی کو رفتار دینے کے لئے وزیر اعلی نے کیا منصوبوں کا اعلان

مراٹھواڑا کی ترقی کو رفتار دینے کے لئے وزیر اعلی نے کیا منصوبوں کا اعلان

Tue, 04 Oct 2016 20:29:28  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 4 ؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )مراٹھواڑا میں ترقی کو رفتار دینے کے لئے اورنگ آباد میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کئی منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔وزیر اعلی نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراٹھواڑا میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ منصوبہ بندی کے تحت ایک لاکھ گھر بنائے جائیں گے اور 9291کروڑ روپے کے آبپاشی کے منصوبے کا آغاز کیا جائے گا۔غور طلب ہے کہ مراٹھواڑا کے اورنگ آباد میں آٹھ سال بعد کابینہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا۔مراٹھواڑا کی ترقی کو رفتار ملے، اس لئے متعدد منصوبوں کو شروع کرنے کا فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔احمد نگر۔بیڑ ریلوے راستے کے کام کو پورا کرنا، لاتور، جالنہ میں انجینئرنگ کالج بنانے کا فیصلہ، جالنہ میں سیڈ پارک بنانے کا فیصلہ، الولہ باری سے ہوئے نقصان کی بھرپائی کا پنچ نامہ نہ کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ سے نقصان کا اندازہ کرکے اس کی رپورٹ پیش کرنے کا فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاکہ مراٹھواڑا میں کرشنا کھورے کے ذریعے پانی فراہم کروانے کیلئے 4800کروڑ کے خزانے، اورنگ آباد میں کینسر انسٹی ٹیوٹ کے لئے 128کروڑ روپے کا فنڈ، عالمی انسٹی ٹیوٹ آف مکل ٹیکنالوجی برانچ کا مراٹھواڈا میں آغاز، گرین بٹالین، اورنگ آباد ومانتل کی رن پٹی میں مظاہرہ وغیرہ کرنے کا فیصلہ کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا ہے۔


Share: